قذافی اسٹیڈیم کا ٹکٹ لینے والے شائقین کو رقم کی واپسی 18 مارچ کے بعد سے ہوگی

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں شیڈول تین میچز کی کراچی منتقلی کے بعد ایسے شائقین جو ٹکٹ حاصل کرچکے تھے انہیں رقم 18 مارچ کے بعد واپس کی جائے گی۔ایسے شائقین جنہوں نے نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے قذافی اسٹیڈیم کے میچز کی ٹکٹس حاصل کیں انہیں مقرر کردہ اسی کمپنی کی برانچز سے 18 مارچ کے بعد رقم واپس کی جائے گی۔ٹکٹ لینے والے شائقین کو نجی کورئیر کمپنی کی برانچ میں جا کر میچ کا ٹکٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد کمپنی کا عملہ بغیر کسی کٹوتی کے پیسے واپس کرے گا۔ایسے شائقین کرکٹ جنہوں نے آن لائن ٹکٹ بُک کرائے اور اس کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ یا موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے کی تو انہیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ ان کے اکاؤنٹ میں واپس پیسے منتقل کردیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔پہلے شیڈول کے مطابق تین میچز لاہور اور 5 کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم بعدازاں شیڈول میں تبدیلی کی گئی جس کے مطابق تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل سیزن فور کے تمام میچزصرف اورصرف اشتہارات کے بغیردیکھنے کیلئےوزٹ کریں
ویب سائٹ سے دیکھنے کیلئے
www.tapmad.com
اینورائیڈ پر دیکھنے کیلئے
http://bit.ly/tapmad_Android
آئی او ایس پر دیکھنے کیلئے
http://bit.ly/tapmad_iOS

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *