راجستھان میں بھارت کاایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

راجھستان، (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست راجھستان میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق طیارے کے دونوں پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا تباہ ہونے والا طیارہ مگ 21 ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ راجستھان میں بیکانیئر کے نزدیک تباہ ہوا۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ مگ21 معمول کی تربیتی مشق کے دوران بیکانیر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں بھارت کا یہ 9واں طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *