عوام عیدالاضحی سادگی سے منائیں، وزیراعظم عمران خان کی اپیل

اگر ہم نے بڑی عید پر لاپرواہی کی تو خطرہ ہے کہ وائرس ایک دم پھیل جائے گا،وہ نہ کریں جو عیدالفطر پر کیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ عیدالضحیٰ سادگی سے منائیں اور اس عید پر وہ نہ کریں جو عیدالفطر پر کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے یہ بات نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اتنے کم عرصے میں ہسپتال تیار کرنے پر این ڈی ایم اے کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات سے کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی۔
مذکورہ ہسپتال 250 بستروں پر مشتمل ہے جسے 40 دن کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا، اس ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آئیسولیشن میں رکھا جائے گا۔اْفتتاح کے موقع پر وزیراعطم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، چینی سفیر، چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران موجود تھے جبکہ وزیراعطم کو آئیسولیشن اسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *