رہنماتحریک انصاف نعیم الحق کو سپرد خاک کردیا گیا

نعیم الحق کی نماز جنازہ مسجد عائشہ میں ادا کی گئی، مولانا تنویرالحق تھانوی نے امامت کی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کو سپرد خاک کر دیا گیا،گورنر سندھ عمران اسماعیل،گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نعیم الحق کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے خیابان اتحاد پر قائم مسجد عائشہ میں نمازِ عصر کے بعد ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا تنویرالحق تھانوی نے نعیم الحق کی نماز جنازہ کی امامت کی جس کے بعد انہیں گزری قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
خیال رہے کہ قریبی ساتھی کے انتقال پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر دھچکا لگا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 10 بانی ارکان میں سے ایک اور سب سے وفادار تھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدو جہد میں نعیم الحق ہر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہر طرح پارٹی کی مدد کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *