جعلی اکاؤنٹس کیس: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب میں پیش نہیں ہوئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کو آج نیب کراچی میں طلب کیا گیا تھا تاہم مراد علی شاہ نیب دفتر نہیںپہنچے، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بھی مراد علی شاہ سے پوچھ گچھ کی تیاری کر رکھی تھی۔
نیب کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں منگل کو دن 11 بجے طلب کیا تھا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید مراد علی شاہ نیب کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے وہ اس حوالے سے اپنا جواب پہلے ہی جمع کراچکے ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ اس سے قبل بھی طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جے آئی ٹی میں نیب کے ریٹائرڈ افسر فاروق میمن کو بطور کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے۔
واضح رہےکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں جو نیب کی حراست میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *