چینی عوام کا امریکی صدر سے نفرت کا انوکھا اظہار

چین میں ٹرمپ کی شکل کا ٹوائلٹ کلیننگ برش متعارف

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن)اب آپ امریکی صدر کےبالوں سے اپنے ٹوائلٹ کو چمکا سکتے ہیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برشز کا کام ہی یہی ہے۔چینی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا غصہ چین کے شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل کے ٹوائلٹ کلیننگ برش کو مارکیٹ میں متعارف کر کے نکال دیا۔چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل کے ٹوائلٹ کلیننگ برش کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ویسے تو اس طرح کے ٹوائلٹ کلیننگ برش گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ میں اس طرح کے برش سامنے آئے تھے جن کو ایک امریکی آن لائن کمپنی Etsyنے فروخت کرنا شروع کیا اور اس کے لیے اس کیپشن کا انتخاب کیا اپنے ٹوائلٹ کو پھر سے عظیم بنائیں، کسی صدر کے پاس ایسا ٹوائلٹ برش نہیں ہوگا جیسا میرا ٹوائلٹ برش ہے۔
اور اب چین میں بھی اس طرح کو ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ برش مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کررہے ہیں اور امریکی صدر کے لیے چینی عوام کی نفرت ظاہر کرتے ہیں۔امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے حوالے سے چینی عوام امریکی صدر کے بالوں سے مشابہت رکھنے والے یہ کلیننگ برش ملی جذبے سے خرید رہے ہیں تاکہ اپنی حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کا اظہار کرسکیں۔چین میں یہ برشز کئی طرح کے ڈیزائن میں دستیاب ہیں جن کی قیمت 20 یوآن (428 پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے ۔

اس قبل ٹرمپ ٹوائلٹ پیپر بھی مارکیٹ میں متعارف کروائے جا چکے ہیں جنہیں رواں برس اپریل میں جرمنی میں ہونے والی نمائش میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *