بارشوں کے بعد کراچی کی صورتحال پر ملیحہ ہاشمی اورسوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

معروفی صحافی اور وی لاگر ملیحہ ہاشمی نے ٹویٹ کیا جس میں کراچی کے جناح ہسپتال کی حالت زار دیکھی جا سکتی ہے۔ملیحہ ہاشمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا کہ ہیلو! بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں اتنی زیادہ بارش ہو گئی جس کے نتیجے میں اتنا زیادہ پانی آ گیا کہ ہسپتال میں انسان ڈوب گئے صرف پانی ہی پانی نظر آ رہا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے وسیع تر مفاد میں بننے والے ڈیمز کی مخالفت کرنے کی بجائے یہاں توجہ دیں اگر وہ پاکستان کا بھلا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کراچی میں آدھے گھنٹے کی بارش نے زرداری خاندان کی سندھ میں 12 سال کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بلاول کی بات سچ ثابت ہوئی کہ جب بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے ، جب بارش بہت زیادہ آتا ہے تو پانی بہت زیادہ آتا ہے۔عثمان سعید بسرا نے کہا کہ کراچی میں بارش آ چکا ہے ٹو پانی بھی آ چکا اب دعا کریں زیادہ بارش نہ آئے ورنہ بہت زیادہ پانی آ جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *