حج کے انتظامات مکمل، مکہ کے اطراف چیک پوسٹیں فعال

ایک سوساٹھ ممالک کے سعودی عرب میں مقیم10ہزار خوش نصیبوں کا سعادت حاصل ہوگی

ریاض: (پاکستان فوکس آن لائن)حج سیکیورٹی فورس کمانڈر کا کہنا ہےکہ سعودی حکومت اور انتظامیہ نے حج کی تمام تیار یاں مکمل کرلی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مختلف ملکوں کے شہری محدود تعداد میں حج اداکریں گے اور اس دوران سعودی یا غیرملکیوں کو بغیراجازت حج مقامات پر جانےکی اجازت نہیں ہوگی۔مکہ کے اطراف تمام چیک پوسٹ فعال کردی گئی ہیں اور حج سیکیورٹی فورس ضرورت پربعض علاقوں میں لاک ڈاؤن یا بعض شاہراہیں بندکرسکتی ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہےکہ بغیرحج اجازت نامہ کے لے جانے والی ٹرانسپورٹ کمپنی پر جرمانہ ہوگا۔
واضح رہےکہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار سعودی حکومت نے حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت مختلف ملکوں کے شہر محدود تعداد میں حج ادا کریں گے۔160ممالک کے سعودی عرب میں مقیم10ہزار خوش نصیبوں کا سعادت حاصل ہوگی۔ حکام کے مطابق مشاعر مقدسہ تک بغیر اجازت جانے والے کو10ہزار ریال تک رجمانہ ہوگا۔منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے پرپابندی کا اطلاق 19 جولائی سے ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *