عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کی ملاقات سرحدی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ایون صدر میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی، یہ ملاقات چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری میں ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔اس دوران ملکی سلامتی کی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آر می چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جہاں وہ چیف جسٹس گلزار احمد کی تقریب حلف برداری کیلئے شرکت میں آئے تھے۔ملاقات میں سرحدی صورتحال اور ملک کے مجموعی امن و امان پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں صدر مملکت عارف علوی اور چیف جسٹس گلزار احمد بھی موجود تھے، صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس گلزار احمد کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی تھی جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *