سروسزاسپتال لاہور میں نوازشریف کا علاج جاری، میڈیکل بورڈ کا طبی معائنہ

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کا خصوصی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت بگڑنے پر گزشتہ رات لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں، ان کے لئے اسپتال کا وی آئی پی کمرہ مختص کیا گیا ہے۔ نیب نے اس کمرے کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔
دوسری جانب نوازشریف کے علاج کے لیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس نے سابق وزیر اعظم کا معائنہ بھی شروع کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال نوازشریف کو دی گئی خون پتلا کرنے والی دوائی روک دی گئی ہے، معائنے کے بعد ان کے خون، دل، گردوں اور معدے کے مزید ٹیسٹ کئے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے تاہم چوہدری شوگر مل کیس میں نیب نے انہیں اپنی تحویل میں لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *