بھارتی انتخابات میں بی جے پی کو واضح برتری، حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

بی جے پی مسلسل دوسری مدت کیلئے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

 

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی۔، بی جے پی اتحاد کی 340، کانگریس الائنس کی 95 نشستیں ہیں۔ علاقائی جماعتیں 103نشستوں پر آگے آئی ہیں۔ کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے 272 سیٹیں درکار ہیں اس لحاظ سے غیر حتمی نتائج کے مطابق مودی حکومت بنا سکتے ہیں۔
راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، دلی میں بھارتی جنتا پارٹی نے صفایا کر دیا۔ پنجاب اور کیرالہ میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔
اب تک کے غیرحتمی نتائج کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹس الائنس کو برتری حاصل ہے۔ کانگریس کا اتحاد یونائیڈ پروگریسو الائنس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والی دیگر جماعتیں اس دوڑ میں دونوں بڑی جماعتوں سے پیچھے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ورانسی میں کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ لکھنوسے راج ناتھ سنگھ کو برتری جبکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی اترپردیش کےحلقے امیٹھی اور کیرالہ کے حلقے وایاند سے آگے جا رہے ہیں۔ رائے بریلی سے کانگریس رہنما سونیا گاندھی بھی لیڈ کر رہی ہیں۔
بالی وڈ ستاروں میں بی جے پی کے امیدوار سنی دیول، ہیما مالینی، کرن کھیر کو برتری جبکہ بی جے پی کی جیا پرادھا اور کانگریس کے شترو گن سنہا، راج ببر اور ارمیلا کو شکست کا سامنا ہے۔
انتخابات میں 272 سیٹیں جیتنے والی جماعت یا اتحاد حکومت بنا سکے گا۔بھارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹرز والی ریاست اتر پردیش اور مغربی بنگال کے نتائج اہم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *