یوم علی ؓ پر لاہور میں تعطیل ،آج اور کل موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی تمام سرکاری اسکول و ضلعی دفاتر بند رہیں گے ۔ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگا کر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
مزید برآں محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت امن و امان کے متعلق اجلاس کے دوران چینی نائب صدر کی لاہور کے متوقع دورے اور یوم شہادت حضرت علیؓ کے دوران سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
حکومت پنجاب نے یوم علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے دو روز کے لیے شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابند ی عائد کر دی ہے۔یوم علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے شہر بھر میں ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم نے جاری کیے۔پابندی کا اطلاق 26 اور 27 مئی 2019 کو ہو گا، ڈبل سواری پر پابندی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔دوسری جانب یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرنیکی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور میں نثار حویلی سے بر آمد ہوکر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیرہونے والے مرکزی جلوس سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کے جلوسوں کی سخت سکیورٹی اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق آتشیں اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ فرقہ واریت کو فروغ دینے والی متنازعہ اور اشتعال انگیز تقاریر کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بڑے جلوسوں کی نگرانی کیلئے لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز کی فضائی نگرانی کی غرض سے ہیلی کاپٹر استعمال کیاجائے گا اور ڈرون ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سکیورٹی کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *