کوئی ہو نا ہو پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کوئی ہو نا ہو پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد استقبال کے لیے آنے والے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے پہلے قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے دعائیں تاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس مشکل وقت میں اقوام متحدہ میں لڑ سکیں۔عمران خان کا کہنا تھا خاص طور پر بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جہاد ہے اور ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھرے ہیں کہ ہم اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو میں بند کر رکھا ہے، جدوجہد میں اونچ نیچ ہوتی ہے، اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا بھی لیکن برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیری مائیں، بہنیں اور بزرگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیری اپنی جدوجہد جیتیں گے اور کامیاب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *