قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھارتی لڑکی کو دل دے بیٹھے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کے بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھارتی لڑکی کو دل دے بیٹھے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حسن علی بھارت کے شہر ہریانہ کی رہائشیشامیہ آرزو سے 20 اگست کو دبئی میں نکاح کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو بھارتی لڑکی پسند آ گئی تھی، شامیہ آرزو شعبہ کے اعتبار سے انجینئر ہے اور دبئی میںایمرٹس ایئرلائن میں ملازمت کرتی ہیں۔
لڑکی اور لڑکے کے قریبی رشتہ دار 17 اگست تک متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ اس حوالے سے شامیہ کے والد لیاقت علی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کی شادی تو کرنی ہی ہے، چاہے ہندوستان ہو یا پاکستان، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ حسن علی بھارتی خاتون سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کر کٹر ہونگے۔
یاد رہے اس سے قبل شعیب ملک نے ہندوستان کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔ پاکستان کے دو عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان نے بھی ہندوستانی خواتین سے شادی کی ہے۔ اس شادی کے بعد حسن علی بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *