حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیتیں پھر بڑھادیں، پیٹرول سنچری کے قریب پہنچ گیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کی تیل میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 98 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ چھ روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 3 روپے اضافہ کے بعد 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز کی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *