مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی کی مسلمان نوجوان سے منگنی

بل گیٹس کی بیٹی جینیفرگیٹس نے مصری نوجوان سے منگنی کرلی

کیلی فورنیا: (پاکستان فوکس آن لائن)سال 2020 میں دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا درجہ رکھنے والے اور تقریبا 130 کھرب روپے کی ملکیت کے مالک بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے اپنے دیرینہ دوست مصری نوجوان سے منگنی کرلی۔
دنیا بھر کے کمپیوٹرز کو سافٹ ویئر فراہم کرنے والی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی 23 سالہ جینیفر گیٹس اور 28 سالہ مصری نژاد نوجوان نائل نصر کے درمیان 4 سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے۔
بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصری نژاد نوجوان سے 18 سال سے قبل ہی اس وقت تعلقات استوار کرلیے تھے جب انہیں پتا چلا تھا کہ نائل نصر بہترین گھڑ سوار ہیں۔
جس وقت جینیفر گیٹس نے مصری نوجوان سے تعلقات استوار کیے تھے اس وقت ان کے والد دنیا کے امیر ترین انسان تھے اور بل گیٹس اب تک بہت زیادہ عرصے تک دنیا کے امیر ترین انسان رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔بل گیٹس 2017 کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بنے تاہم 2018 اور 2019 میں کچھ مدت کے لیے وہ ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے لیکن سال 2020 کی تازہ رینکنگ کے مطابق وہ اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔دنیا بھر میں دولت کے حوالے سے امریکی آن لائن کمپنی ایمازون کے بانی جیف بزوز ہیں۔
جنیفر گیٹس نے فیس بک کی فوٹو شیئر ایپ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ مصر کے گھڑ سوار نیل نصر سے شادی کررہی ہیں۔جنیفر نے مزید لکھا کہ میں اپنی باقی زندگی آپ کے ساتھ سیکھنے، بڑھنے، ہنستے ہوئے گزارنے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔
مصری نوجوان نایل نصار نے لکھا ’اس کے ہاں کہنے پر،، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں دنیا کا سب سے خوش اور خوش قسمت انسان ہوں۔‘نایل نے مزید لکھا ’مزید انتظار ممکن نہیں رہا اور اگر صاف الفاظ میں کہوں تو آج کے بعد تمہارے بغیر زندگی کا تصور بھی میرے لیے ممکن نہیں۔‘
یاد رہے کہ مصری شہری نصار مصرمیں پیدا ہوئے اور کویت میں پرورش پائی، انہوں نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی کیا ہے، جنیفر نے بھی پیشہ وارانہ گھڑ سواری کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کھیل سے ان کی گہری محبت ہے۔نصرر نامی نوجوان کیلی فورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کا طالب علم رہ چکا ہے جہاں ان کی اور جینیفر کی دوستی ہوئی۔جینیفر گیٹس 2018 کے آخر میں مصر کے دورے پر گئی جہاں نایل نصار نے اپنی کلاس فیلو کو مصر کی سیر کرائی اور انہوں نے مختلف تفریحی اور سیاحتی مقامات دیکھے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *