شہبازشریف کی جگہ رانا تنویر چیئرمین پی اے سی اورخواجہ آصف پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو تعینات کرنے کیلئے منظوری دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف قومی اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے تاہم اچانک انہوںنے رضا کارانہ طور پر چھو ڑ دیا ہے تاہم اس کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہبازشریف علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں ۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں ہوا جہاں انہوں نے رانا تنویر کر چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جسے پارلیمانی پارٹی نے منظور کر لیاہے ۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کو چیئرمین پی اے سی تبدیل کرنے کے لیے خط لکھا جائے گا جس کے بعد اسپیکر آفس نئےچیئرمین کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو نامزد کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ پارلیمانی رہنما شہبازشریف کی خواہش پر کیا جا رہا ہے، وہ ایک متحرک اور سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف چیئرمین پی اے سی اور قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے۔ تاہم 10 اپریل کو وہ لندن چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھنے لندن جا رہے ہیں اور جلد وطن واپس لوٹ آئیں گے۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے دو ریفرنسز میں ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *