وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کے والد انتقال کر گئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر کے والد سردار فتح محمد بزدار انتقال کر گئے، سردار فتح محمد بزدار کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ سردار فتح محمد بزدار پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے، وہ تونسہ شریف میں رہائش پذیر تھے۔ وزیراعظم عمران خان، شریف برادران، پرویز الٰہی، مراد علی شاہ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے وزیراعلی پنجاب کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ لوگ بڑی تعدا د میں تعزیت کے لئے تونسہ شریف میں انکے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی لاہور سے تونسہ کے لئے چلے گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے وزیراعلی سے رابطہ کیا اور عثمان بزدار سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا مرحوم ایک شریف انسان تھے، بطور رکن پنجاب اسمبلی ان کے ساتھ کام کیا، دکھ کی اس کھڑی میں میں اور میرا پورا خاندان سردار عثمان بردار کے ساتھ کھڑے ہیں۔گورنر پنجاب ‏چودھری محمد سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے، اللہ تعالی خاندان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *