کراچی میں آج بھی آندھی چلنے کا امکان، مغرب کے وقت طوفانی ہوائیں متوقع

گزشتہ روزآندھی کے باعث چھتیں اور دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)کراچی میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح آندھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کے شمال مغرب میں لسبیلہ اور اوتھل کے قریب موجود ہے جب کہ سسٹم کا رخ مشرق کی جانب ہے جس سے کراچی میں آج بھی آندھی چل سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آندھی سے شہر کے شمالی اور شمال مشرقی حصے متاثر ہو سکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ آندھی کے دوران 45 سے 54 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شہر کی گرمی اور زائد نمی کا تناسب سسٹم کی شدت بڑھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کو شدید آندھی نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس کے بعد مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 18 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *