جب پاکستانی شاہین بھارت پر جھپٹ پڑے

پاکستان کے بھارت کوکرارارجواب کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارت کی پاکستان میں درانداز کے بعد پاکستان نے بھارت کو جو کرارا جواب دیا تھا اس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرفورس نے جواسٹرائیک کی اس میںٹوٹل24 اسٹرائیک فورس تھیں24جیٹ کی اس میں ایک لیئرون تھی ایک لیئر ٹوتھی،لیئرون میں4معراج جیٹ،4 ایف17اور8ایف16،اوربیک پردوسری لیئر تھی جو60سیکنڈ کے فاصلے پر ہوتی ہے اگرآپ کوضرورت نہیں ہے تو دوسری لیئر50سے60سیکنڈ کے فاصلے پراڑان بھرتے رہتے ہیں ۔ہمارے پاس15اسکوارڈن کے معراج جیٹ ہیں ان معراج میںایچ ویپن (ہتھیار) ہوتاہے وہ ڈیلیورکیاہے جو6ٹارگٹس تھے ان میں انڈین ملٹری ہیڈکوارٹر،انڈین اسپیشل فورسزہیڈکوارٹر،را کے ہیڈکوارٹرز اورایمونیشن ڈمپ کے ذخیرہ کی جگہیں ان سب ٹارگٹس کے قریب جو گرائونڈز تھیں خالی ان کوٹارگٹس کیاہے۔اس کا مقصد صرف یہ تھا کہ ہم یہاں پر ویپن(ہتھیار)آپ کے سر پرگرا سکتے ہیں اورآپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ہم نے یہ میسج بہت اچھے طریقے سے دیا اورانہوں نے انہوں نے سمجھ لیا۔ سب سے زیادہ جو ان پرنفسیاتی اثرہوا ہے وہ ایچ ویپن(ہتھیاروں) کا ہوا ہے جو ہمارے معراج طیاروں نے دیا ہے۔ مطلب یہ کہ پاکستان نےجو حملے ان6ٹارگٹس پرکئے اگر وہ200میٹرآگے کئے ہوتے تو انڈین آرمی کی ہلاکتیں10,000سے زیادہ ہوتیں۔اس کے بعد2معراج طیارے لائن آف کنٹرول پرگئے اورپھرایک دم بلندی پر جاکرانہوں نےایچ ویپن(ہتھیار)چھوڑ دیا پیچھے2معراج اورآتے ہیں یہ2سیٹرمعراج ہوتے ہیں ایک پائلٹ فلائی کررہاہوتاہے اوردوسرااسکرین پر میزائل کومانیٹر؍گائیڈکررہاہوتاہے ان دو معراج طیاروں نے ایل او سی کراس کی ہے میزائل کوگائیڈ کرنے کیلئے اور وہ تقریبا10کلومیٹر تک اندر گھسے ہیں میزائلوں کواپنے ٹارگٹ پر ڈیلیور کرکے واپس مڑے اتنی دیر میں انڈین ایئرفورس سری نگرایئراسٹیشن سے پیچھے آئے2مگ21طیارے،چارایس یوتھرٹی ایم کےآئی اور2معراج 20سی ماڈل کے طیارے ٹوٹل8جہاز آئے لیکن ہمارے بہادر پائلٹس30ہزارفٹ کی بلندی سے معراج پرجو واپس آئے انڈیا کے پاس کوئی ایسا جہاز نہیں جو واپسی پر معراج کوپکڑلے۔ہمارے معراج کے پیچھے ان کے طیارے اندر آگئے جہاں ہمارےایف16طیارے ان کا انتظار کررہے تھے جب وہ اندر آئے توہمارے حسن صدیقی اورنعمان نے دھلائی کردی جب ہمارے نے2گرا دیئے تو باقی بھاگ گئے اورادھرسے پاکستان ایئرفورس نےبی بی آرمیزائل فائر کردی ایک میزائل لگابڈگرام میں معراج2000طیارے کو جوتباہ ہوگیا اوردوسرا میزائل ایک ہیلی کاپٹرکو لگا جوتباہ ہوا اوراس میں6لوگ ہلاک ہوئے۔اوراس کارروائی میں ٹوٹل25منٹ کا ٹائم لگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *