سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) اسلام آباد: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ عادل الجبیر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے اور وہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملے پر پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری ہے جب کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کے دورہ پاکستان کا ایجنڈا کشیدگی میں کمی و خطے کا امن و استحکام ہے ۔سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی اور خطے کی صورت حال پر پاکستان کے اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔اس سے قبل دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *