وزیراعظم عمران خان کا سربرینیکا میں قتل عام کے 25 سال ہونے پرپیغام

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے سربرینیکا میں ہونے والے قتل عام کے 25سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں سربرینیکا میں ہونے والے قتل عام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سربرینیکا میں ہونے والے قتل عام کا دن آج بھی مجھےیاد ہے ، آج سربر ینیکا میں ہونے والی نسل کشی کی پچیسویں میموریل برسی منائی جا رہی ہے۔ کبھی سربرنیکا اقوام متحدہ کی امن فوج کی محفوظ جنت تھی، صدمہ ہے کہ عالمی برادری نے کس طرح اس قتل عام کی اجازت دی ۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی قابض فوج نے 80لاکھ کشمیریوں کویرغمال بنایاہواہے،آج کشمیریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھی اسی طرح کے قتل عام کاخدشہ ہے ، عالمی برادری یقینی بنائے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ہم اس سے سبق سیکھیں ۔وزیراعظم نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے بوسنیا کے عوام کیلئے سلامتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
واضح رہے بوسنیا کی تاریخ کے میں 1992 سے 1995 کا دور ایسا تھا جس میں 8000 سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کیا گیا ۔بوسنیا یورپ میں واقع چھوٹا افریقی ملک ہے ، یورپ میں قتل کا عام کا یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد واحد واقعہ تھا جس میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو قتل کیا گیا، 11 جولائی کو سن 1995 کو بوسنیائی سَرب فوجوں نے بوسنیا ہرزیگووینا میں سربرینیکا کے قصبے پر قبضہ کرلیا جبکہ دو ہفتے میں منظم طریقے سے 8000 سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کو قتل کردیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *