مجمع میں لوگوں نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا،حریم شاہ

سماجی رابطوں کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی حریم شاہ نے جنسی ہراساں کرنے والے کی ویڈیو بھی جاری کردی 

سماجی رابطوں کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی حریم شاہ کو بھی ایک ایونٹ کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہیں ایک ایونٹ میں نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا گیا۔
دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ ہوئی ذیادتیوں کے خلاف سامنے آئی مہم ‘می ٹو کا سہارا لیتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ ‘ایک تقریب کا حصہ بنی جہاں بڑی تعداد میں موجود میرے مداحوں کا ہجوم ارد گرد جمع ہوگیا، ان میں سے ایک نے مجھے نامناسب انداز میں ہاتھ بھی لگایا۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ ‘کیسے کیسے بےشرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔
ویڈیو کے سامنے آتے ہی حریم کی ٹوئٹ پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔متعدد مداحوں نے ان کا سپورٹ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کرنے والے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔جبکہ کچھ نے ان کے لباس کے انتخاب پر بھی تنقید کی۔
واضح رہے کہ حریم شاہ جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *