مریم کی بلاول کو ملاقات کی دعوت، چیئرمین پی پی کل رائے ونڈ جائینگے

مریم نواز اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات کل جاتی امرأ میں ہوگی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو ملاقات کی دعوت دے دی، بلاول بھٹو زرداری کل ڈیڑھ بجے رائیونڈ جائیں گے۔پاکستان کی دو مرکزی اور اہم ترین سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہواہے ،پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔ گرینڈ افطار ڈنر کے بعد ایک اور اہم رابطہ آج لاہور میں اس وقت ہوا جب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کرکے انہیں جاتی امراء آنے کی دعوت دی اور بلاول بھٹو نے دعوت نامہ قبول کر لیا۔اپوزیشن رہنماؤں کی یہ اہم ترین ملاقات کل دوپہر کو لاہور کے نواحی علاقے جاتی امرأ سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کی دعوت پر پی پی پی چئیرمین کل بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے (1:30) رائیونڈ جائیں گے اس موقع پر دونوں جانب سے چند قریبی رفقاء شریک ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *