ایل اوسی: فائرنگ سے 3جوان شہید،جوابی کارروائی میں5 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جارحیت تیز کردی، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ نازک صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھادیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نائک تنویر، لانس نائک تیمور اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک آرمی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوئے اور بنکرز کو نقصان پہنچا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *