برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم ہاؤس آمد، عمران خان نے خوش آمدید کہا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم ہاؤس آمد، جہاں وزیراعظم عمران خان نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ایوان صدر میں صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی سے ملاقات کی۔

اس سے قبل برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں شاہی جوڑے نے اسکول کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن گرلز ہائی اسکول اسلام آباد کے دورے کے موقع پرا سکول میں بچیوں میں گھل مل گئے، شاہی جوڑے نے اسکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا، شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اسکول کے مختلف حصے دیکھے۔

اسکول انتظامیہ نے شاہی جوڑے کوا سکول سے متعلق بریفنگ بھی دی، شاہی جوڑے کو پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
2006 کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچا، برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور طبی عملہ بھی سکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے۔ شاہی جوڑے کے ہمراہ ان کے محافظ اور 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ پانچ روزہ دورے کیلئے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *