کوئٹہ: کچلاک میں مدرسے میں دھماکا،4افرادشہید،12افراد زخمی

کوئٹہ: (پاکستان فوکس آن لائن)صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے کچلاک میں ایک مدرسے کے اندر واقع مسجد میںدھماکے کے نتیجے میں 4 افرادشہید اور12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں ایک مسجد کے قریب ہوا ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع پر رسیکیو ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا مسجد میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو کچلاک کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *