افغان صدر کی انتخابی ریلی میں دھماکا، 24 افراد ہلاک،30زخمی

کابل: (پاکستان فوکس آن لائن) افغان صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے،دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے صوبے پروان میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک دھماکے ہو گیا،دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے، دھماکے میں افغان صدر محفوظ رہے،دھماکے کی اطلاع ملتے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔
صوبائی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقاسم سنگن کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں ‘خواتین اور بچے شامل ہیں اور ان میں سے زیادہ تر متاثرین شہری لگ رہے ہیں، علاقے میں ایمبولنسز موجود ہیں اور اموات میں اضافے کا امکان ہے۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *