پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا، وزیراعظم

وزیراعظم کا عوامی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے عوامی بہبود کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ ایوان وزیراعلی میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے امورپر بات چیت ہوئی۔وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں آٹا گندم کی صورتحال اور انسداد کورونا اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ بلوچستان میں حکومت پنجاب کے تعاون سے منصوبوں پر بھی اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لئے بہترین کام کیا، حکومتی اقدامات کے باعث کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوئی، اب حالات بہتر ہورہے ہیں، اسمارٹ لاک ڈائون پر حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر زبردست عملدآمد کروایا گیا۔صوبے کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو راوی روڈ اتھارٹی کے تحت لاہور میں نیا شہر بسانے سے متعلق بریف کیا جائے گا۔ وہ مون سون شجر کاری مہم کا آغاز بھی کرینگے، جس میں پودے لگانے کے لیے جاپانی ٹیکنالوجی کا استعمال متعارف کروایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *