ن لیگ میں ایک اور’’ن لیگ‘‘ کی تیاریاں، چوہدری نثارمتحرک

عہدے نہ ملنے والے رہنمائوں سے رابطے،جھکائو رکھنے والے لیگی رہنمائوں پر بھی نظررکھی جارہی ہے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) میں ایک اور ن لیگ کی تیاریاں شروع ہوگئیں،چوہدری نثارعلی خان متحرک ہوگئے، ایسے تمام ن لیگی رہنما جن کو موجودہ تنظیمی سیٹ اپ میں عہدے نہیں دیئے گئے، اوردیگر ایسے رہنما جو مریم نوازاوردیگرنئے عہدے داروں کوقبول نہیں کرتے، ان سے رابطے کئے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ(ن) سے ناراض ہونے والے چوہدری نثار علی خان نے خود کو منانے کیلئے جانے والی سینئر رہنمائوں کی ٹیم کوواضح طور پر کہہ دیا تھا کہ وہ آج بھی اپنے موقف پرقائم ہیں اورکسی صورت میں مریم نواز، پرویزرشید اوردیگر افراد کی قیادت میں کام نہیں کریں گے او ر مسلم لیگ(ن) کے برے وقت میں ساتھ کھڑا تھا میں اس کو کیوں چھوڑوں؟ اس میں میرے ساتھی اورہم خیال موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثارعلی خان کو منانے کیلئے مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما سردارایازصادق، رانا تنویر اپنا کردارادا کرچکے ہیں لیکن چوہدری نثارمسلم لیگ(نوازشریف) کا حصہ بننے کو تیار نہیں۔ ٹیم کو چوہدری نثارعلی خان نے واضح کیا کہ ن لیگ میرے نام سے ہے، پارٹی کو میں نے زندہ رکھا تھا۔ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی تنظیم نو کے بعد چوہدری نثار خاصا سرگرم ہوگئے، اس صورت حال میں سابق وزیر داخلہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے اعصان پر سوار ہوگئے ۔چندر روز قبل سے چوہدری نثارعلی خان کی غیر معمولی سرگرمیاں ن لیگ کے اہم حلقوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئیں، مسلم لیگ(ن) نے چوہدری نثارعلی خان کواپنے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی جبکہ چوہدری نثار کی طرف جھکائو رکھنے والے لیگی رہنمائوں پربھی نظررکھی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جوعہدیدار اوررہنما اپنے قائدین سے ناراض ہیں وہ چوہدری نثارعلی خان سے رابطہ میں اور گرین سگنل کاانتظار کررہے ہیں، جونہی معاملہ آگے بڑھے گا تو ن لیگ کے یہ باغی اراکین چوہدری نثارعلی خان کا ساتھ دینے کااعلان کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *