بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹر پر بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جوڑا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال شدید فائرنگ کی جس پر پاک فوج بھی بھی موثر جواب دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی اور 3 شہری شہید جب کہ 2 سپاہی اور 5 شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج کے 9 سپاہی ہلاک اور دشمن کے 2 بنکرز تباہ کردیئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *