وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو فون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے حالیہ بھارتی انتخابات میں جیت پر نریندر مودی کو فون کر کے انہیں مبارکباد دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی ایشیا میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے وژن کو دہرایا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *