مذہبی فسادات کے بعد کینیڈا نے شہریوں کو بھارت جانے سے روک دیا

ٹورنٹو: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارت میں بڑے پیمانے پر مسلم کش فسادات اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کی ہدایات کر دی۔
کینیڈا نے بھارت کی حالیہ صورتِ حال اور مسلم کش فسادات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کینیڈین شہری بھارت کے سفر سے گریز کریں، خاص طور پر گجرات، پنجاب، راجستھان، اروناچل پردیش، آسام اور منی پور جانے میں احتیاط برتی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *