آصف زرداری خراب طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سابق صدر آصف زرداری کو خراب طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو معالجین کی رپورٹس کی روشنی میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے، پمز اسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ سابق صدر کو کارڈیک سینٹر میں وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پمز اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے وزارت داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا اڈیالہ جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *