کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندووتوا نظریے پرعمل پیرا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کورونا وباء کی آڑ میں فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا سوچ پر عمل پیرا ہے، ہندتوا نظریہ کے تحت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں عمران خان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلیاں کر رہی ہے جو کہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے چکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم، جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *