سرکاری عازمین حج کی دوسری قرعہ اندازی، 9 ہزار 474 افراد منتخب

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) حکومت نے حج 2019 کے سلسلے میں سرکاری اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی کردی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حج کی دوسری قرعہ اندازی میں 7 ہزار 309 افراد کو منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 2 ہزار 165 افراد کو بغیر قرعہ اندازی کے منتخب کیا گیا۔
ورالحق قادری نے بتایا کہ ہمارا حج کا کوٹا 2 لاکھ ہے، کامیاب عازمین کوآج سے ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی، انہیں 14 جون سے پہلے لوازمات جمع کرانا ہوں گے، ایک اچھی رقم حجاج کرام کو واپس بھی کی جائے گی، رہائش کھانے پینے کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے بچت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر سے ہر سال لاکھوں عازمین حج سرکاری اور پرائیوٹ کوٹے کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی کرتے ہیں۔حکومت نے 12 مارچ کو سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *