کیمبرج اسکول سسٹم کا امتحانات کے بغیر بچوں کو پاس کرنے کا فیصلہ

کلاس ورک اوراداروں کے امتحانات کو دیکھتے ہوئے گریڈنگ ہوگی،انتظامیہ

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر کیمبرج اسکول سسٹم نے بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی جاری کردی۔کیمبرج انتظامیہ کی نئی پالیسی کے مطابق گریڈنگ کا تعین کلاس ورک، اسائمنٹس اور اداروں کے امتحانات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گیا۔ انتظامیہ نے اسکولز سے بچوں کا متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورس ورک اور اسائمنٹس سمیت دیگر ریکارڈ مہیا کیا جائے۔
پرائیوٹ امیدواروں کو بھی بغیر امتحان پاس کرنے کی پالیسی جاری کر دی گئی۔ پرائیوٹ امیدواروں سے سے اسکولز کے طلبہ والا طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔کسی سینٹر میں نہ پڑھنے والے طلبہ کے گریڈ کے وقت احتیاط برتی جائے گی جبکہ بچوں کے انفرادی حوالے سے ان کے ٹیوٹر کی گواہی لی جائے گی۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو رونے کےلیے ملک میں لاک ڈاؤن 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *