وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کیلئے وہ اعلان کر دیا جس کا ان کی پوری فیملی بے صبری سے انتظار کر رہی تھی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ نوازشریف جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے چاہتے ہیں وہاں سے ان کا علاج کروایا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ۔یاد رہے کہ مریم نواز آج بھی اپنے والد سے ملاقات کیلئے جیل پہنچیں ہیں اور وہ مسلسل کہہ رہی ہیں کہ سابق وزیراعظم ہسپتال منتقل ہونے سے انکار ی ہیں جبکہ ان کی والدہ نے بھی انہیں منانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ۔واضح رہے کہ مریم نواز نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن علاج نہیں کیا گیا اور انہیں ایک ہفتے میں مسلسل چار مرتبہ انجائنا کی درد ہو چکی ہے اور ان کی حالت مزید خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی طبیعت کے پیش نظر انہیں ہر قسم کی طبی سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *