شریف فیملی کو این آر او نہ ملتا تو منی لانڈرنگ ختم ہو جاتی، وزیراعظم

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ منی لانڈرنگ کی تفصیلات عوام تک پہنچائی جائیں۔وزیراعظم نے فواد چوہدری سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر حدیبیہ کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہوتا تو آج ملک میں منی لانڈرنگ ختم ہوچکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنرل مشرف کی جانب سے حدیبیہ کیس میں شریف فیملی کو این آر او نہ ملتا اور اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جاتا تو آج پاکستان میں منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حدیبیہ کیس میں ملنے والے این آر او کو آئندہ تمام کیسز میں ماڈل کے طور پر استعمال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اب تک منی لاندڑنگ سے متعلق منطرعام پر آئے تمام کیسز میں حدیبیہ کیس کا ماڈل استعمال کیا گیا ہے جہاں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے پیسہ ملک سے باہر بھیجا گیا اور پھر واپس منگوایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے پیسے میں یہی ماڈل سامنے آیا ہے۔وزیراعظم نے وزیراطلاعات کو تمام تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو گمراہ کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آسکے۔عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت پر ان سیاہ کاریوں کے نقصانات سے ان لوگوں کو آگاہ کیا جا سکے جو آج مہنگائی اور بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں لیے جانے والے ساٹھ ارب ڈالر بیرونی قرضے کا حساب لیا جانا چاہیے کہ عوام کو مقروض بنا کر اس خطیر رقم سے کس نے اپنی ذاتی تجوریاں بھری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے بے نامی قانون کے تحت جو قوائد اور رولز بنائے ہیں اس سے منی لانڈرنگ پر قابو پانے اور دوسروں کے نام پر جائیدادیں رکھنے کی حوصلہ شکنی میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *