بولی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

سوشانت سنگھ نے فلم پی کے میں ’’سرفراز‘‘ نامی پاکستانی کا کردار ادا کیا تھا جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتا

ممبئی: (پاکستان فوکس آن لائن)بالی ووڈ کے نامور اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔’’پی کے‘‘، ’’کائی پوجے‘‘، ’’ایم ایس دھونی‘‘ اور’’کیدار ناتھ‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں واقع ان کے گھر میں پھندا لگی لاش برآمدہوئی ہے جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے، سشانت سنگھ راجپوت کی عمر 34 برس تھی۔سُشانت سنگھ کے قریبی دوست سُدھر چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ دستاویزات کے مطابق وہ ڈپریشن کی بیماری کا علاج کروارہے تھے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل سشانت سنگھ راجپوت کی سابق مینجر دیشا سالیان نے بھی خودکشی کرلی تھی۔ دیشا کی موت کی خبر پر سشانت نے سوشل میڈیا پر صدمے اور غم کی کیفیت کا اظہار کیا تھا۔سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے اور غم کی کیفیت میں ہے۔ ہدایت کار انوراگ کیشپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا جب کہ اکشے کمار بھی یہ خبر سن کر صدمے کی کیفیت میں ہیں۔واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے عامر خان اور انوشکا شرما کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’’پی کے‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے. اس کے علاوہ 2016 میں سابق بھارتی کرکٹ کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیاگیاتھا۔سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’چھچھورے‘‘ گزشتہ برس 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ شردھا کپور نے ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *