بھارت کی مودی کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب

بھارتی حکومت نے وزیراعظم نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست دے دی۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے امریکا جانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نریندرا مودی کے جہاز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سےدرخواست باضابطہ طور پر گزشتہ ہفتے دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نریندرمودی 20 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر امریکا جانا چاہتے ہیں لہٰذا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق اجازت نہیں دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *