ایکنک نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی منظوری دے دی،عاصم سلیم باجوہ

سکھرحیدر آباد موٹروے منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی انقلاب لائے گا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دے دی ، یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دے دی ہے ۔ سکھر حیدرآباد موٹروے کی لمبائی306 کلومیٹر ہو گی ،انہوں نے کہا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے کنسٹرکشن سیکٹر میں اہم کردار ادا کرے گی اور یہ منصوبہ اندرون سندھ میں سماجی اورمعاشی ترقی میں بھی انقلاب لائے گا ۔ یہ مکمل پی ایس آر کے سی ایسٹرن روٹ موٹروے نیٹ ورک پرمشرقی بلوچستان کو بھی جوڑے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *