وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو فون

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈ ا آرڈرن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس دوران کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے فوری ایکشن کی تعریف کی ۔وزیر اعظم نے مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے جذبات کی تعریف کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کے ساتھ اسلامو فوبیا اور عالمی انتہا پسندی کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ آپ نے مسلم کمیونٹی کیلئے بہت عزت اور احترام کا مظاہرہ کیاہے پاکستانی عوام کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں ۔وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا رد عمل قابل تعریف ہے ۔ عمران خان نے واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ کے حکام کے بر وقت ایکشن کی بھی تعریف کی ۔ عمران خان نے ہم منصب سے حملے میں پچا س انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی شدید رنج کا اظہار کیا ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد نیوزی لینڈ ایک گہرے صدے میں ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے اسلامو فوبیا اور عالمی سطح پر انتہا پسندی کو روکنے کا راستہ دکھایا۔ نیوزی لینڈ وزیر اعظم کے اقدامات نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن سے کہا پاکستانی قوم کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے،عمران خان نے کہا پاکستان کا دہشت گردی میں 70 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *