وفاقی وزیر فواد چودھری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے کا امکان

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری کو وزیراعظم کا ترجمان مقرر کئے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو اضافی ذمہ داری ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنا ترجمان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزیراعظم عمران خان کا ترجمان مقررکیا جائے گا، فواد چوہدری بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وزیراعظم کے ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں جب کہ فواد چوہدری کو ترجمان وزیراعظم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند دنوں جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فاٹا انتخابات مکمل ہونے کے بعد افتخار درانی بھی پس منظر میں چلے گئے ہیں اورافتخار درانی بطور معاون خصوصی وزیراعظم آفس میں دفتر میں نہیں بیٹھتے جب کہ گزشتہ کابینہ اجلاسوں میں افتخار درانی کو مدعو کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *