اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کے ہر طرف چرچے، دیکھنے والے حیران

ماہرہ خان اور لڑکی اس قدر مشابہت ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین بھی دھوکے میں آگئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ دنیا بھرمیں مداح ان کے دیوانے ہیں اوران کی اداکاری کو بہت پسند بھی کرتے ہیں اور اسی اداکاری کی بنیاد پروہ متعدد قومی اوربین القوامی ایوارڈزبھی اپنے نام کرچکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔انٹرنیٹ پر ان دنوں ایک لڑکی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جو اداکارہ کی ہم شکل ہیں، تصاویر کو دیکھ کر صارفین بھی ششدر رہ گئے ہیں۔ماہرہ خان اور لڑکی اس قدر مشابہت ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین بھی دھوکے میں آگئے البتہ بعد میں بھید کھلا کہ دراصل تصاویر ماہرہ کی نہیں بلکہ کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی ہیں۔پاکستانی اداکارہ کی ہم شکل ’’کوراساہ انور‘‘کراچی کی رہائشی ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ ماہرہ بھی سندھ کے دارالحکومت میں رہتی ہیں، ایک اور حیران کن مماثلث یہ ہے کہ خاتون بھی ماڈلنگ کرتی اور ریمپ پر جلوے بکھیرتی ہیں۔
ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کا نام کوراسا نور شیخ ہے، اُن کے انسٹاگرام پر 17 ہزار فالوورز ہیں جبکہ ٹویٹر پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد چار ہزار کے قریب ہے۔کوراسا نور شیخ ماہرہ خان کے انداز میں تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور انہیں دیکھنے والے مغالطے میں ہی رہتے ہیں۔کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ایسی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ نہ صرف ماہرہ خان کی کاربن کاپی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں بلکہ انہوں نے لباس، میک اپ اور سٹائل بھی معروف اداکارہ جیسا اپنایا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *