پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت

امریکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو اجازت دینے کا مراسلہ جاری کر دیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی امریکا کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا، پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکہ کے پروازیں نہیں چلا ئیں، پی آئی اے کا امریکہ آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کر جاتی تھیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت ملک کی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کی عکاس ہے، وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر امریکہ پروازیں چلانے اورو ہاں پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے اقدامات کئے۔
دوسری جانب سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں، پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *