محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یوم عاشور 10 ستمبر کو ہو گا

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام 1441 ہجری کاچاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد یوم عاشو 10 ستمبر بروز منگل کو ہو گا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے، رویتی ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔
زونل کمیٹیوں نے ملک بھر سے موصولہ چاند نظر آنے کی شرعی شہادتوں سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے محرم الحرم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *