بھارت پاکستان پر میزائل حملہ کرنا چاہتا تھا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا پاکستان پرحملےکی تیاریوں میں بھارت کیساتھ اسرائیل کی سازش بھی شامل تھی، بھارت نے راجستھان کے جانب سے حملے کا منصوبہ بنایاتھا، جس کے بعد پاکستان نےواضح پیغام دیا تھا حملہ کیاگیا تو منہ توڑ جواب دیاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو بھارت اور اسرائیل پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو حملے کی تیاری کاعلم ہوگیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بتادیا تھا حملہ کیا توبھرپورجواب دیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تھی، جنگ مسلط کرنے کی کوشش میں بھارت کیساتھ اسرائیل اورایک اور ملک بھی شامل تھا۔حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے راجستھان کے جانب سے حملے کا منصوبہ بنایاتھا، اطلاعات کے بعد پاکستان نے بھارتی منصوبہ بندی سے متعلق بھارت کوآگاہ کیاتھا اور حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہونے کے بعد ایئراسپیس بند کردی تھی اور پاکستان کی جانب سے طیارےگرانےکےبعدواضح پیغام دیاگیا کہ حملہ ہوا تو منہ توڑجواب دیاجائےگا۔ذرائع نے بتایا اسرائیل کی کوشش ہے پاکستان براہ راست ان سےبات کرے، اسرائیل کی کوشش ہے پاکستان کےایٹمی اثاثوں کونقصان پہنچایاجائے، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی صورت میں بات نہیں کی جاسکتی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا بالاکوٹ میں بھارتی دراندازی کے بعد پاکستان نےصبروتحمل کامظاہرہ کیا، اگلے روز دوبارہ دراندازی کی صورت میں واضح جواب دیاگیا جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کےاقدام کوعالمی سطح پر سراہا گیا۔ذرائع نے بتایا پاکستان مختلف تنظیموں کو غیر مسلح کرکے قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرچکا ہے ، بھارت کی جانب سے پلواماحملوں کے ڈوزیئر میں کوئی ایکشن ایبل ثبوت نہیں، پلواماحملےمیں کوئی نان اسٹیٹ ایکٹرتک شامل نہیں تھا۔حکومتی ذرائع نے کہا بھارت کی پلواماحملےکراکےملبہ پاکستان پرڈالنےکی منصوبہ بندی تھی، عالمی برادری نےکشیدگی کم کرنےمیں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور عالمی سطح پرپاکستان کاامیج بہترہورہاہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ راجستھان کےراستےپاکستان پرحملےکیساتھ میزائل حملوں کابھی منصوبہ تھا، میزائل حملوں میں پاکستان کے 8 سے 9 مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی تھی، پاکستان کی جانب سےبھی جواباً9سےزائدمقامات کوٹارگٹ کرلیاگیاتھا۔حکومتی ذرائع نے کہا پاکستان کو دشمن کےناپاک عزائم کی انٹیلی جنس معلومات مل چکی تھیں، پاکستان کوبعض دوست ممالک نےبھی انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں، بھارت کی جانب کراچی اوربہاولپورٹارگٹ تھے۔ذرائع نے مزید کہا بھارت پاکستان کےایئربیسز کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہاتھا بھارت کی جانب سےکراچی اوربہاولپورٹارگٹ تھے، بھارت کیساتھ اسرائیل اورایک عالمی طاقت بھی شامل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *