کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، 5 شہری شدید زخمی

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *