آرمی چیف کی زیر صدارت کو رکمانڈر کانفرنس ،کوئی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے : جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (پاکستان فوکس آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس دوران پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ کوئی بھی خطرہ یا رکاوٹ ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن ، استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے ، کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کی صورت میں مادر وطن کا بھر پور دفاع کیا جائے گا ۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے بلند حوصلے اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے سراہا اور کہا کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *